سید یعقوب دلکش کی یاد میں ان کی پہلی برسی پر تقریب 0

سید یعقوب دلکش کی یاد میں ان کی پہلی برسی پر تقریب

کلچرل اکیڈیمی نے کیا تھا تقریب کا اہتمام
سرینگر/, ندائے کشمیر/ شافیہ گلفام
جے اینڈ کے اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کی جانب سے امرسنگھ کالج کے بخاری ہال میں معروف افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس مرحوم سید یعقوب دلکش کی یاد میں ان کی پہلی برسی پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب کی صدارت معروف قلمکار۔ شاعر۔ ڈرامہ نویس اور اداکار بشیر دادا نے کی جبکہ تقریب پر معروف ادیب۔ قلم کار اور ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ خاص مہمان کی حثیت سے تقریب میں شریک ہوئے۔ ایوان صدارت میں اور لوگوں کے علاوہ دوردرشن کیندر سرینگر کے سابقہ سربراہ شبیر مجاہد۔ کلچرل اکیڈیمی کشمیر صوبہ کے انچارج ڈاکٹر فاروق انور مرزا۔معروف قلم کار فیاض دلبر اور مرحوم سید یعقوب دلکش کے برادر سید مصطفیٰ موجود رہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور بعد میں فیاض دلبر نے مرحوم سید یعقوب دلکش کے لکھے گئے ڈراموں پر مکالہ پیش کیا۔ تقریب میں مقررین نے مرحوم سید یعقوب دلکش کی ادب کے تئیں ان کی خدمات کو یاد کیا گیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں مرحوم سید یعقوب دلکش سے متعلق الطاف حسین نوشہری کی تیارکردہ ایک مختصر دستاویزی فلم کی نمائش بھی کی گئی۔تقریب کے آخری حصے میں مرحوم سید یعقوب دلکش کا تحریر کردہ “ظلمات ” ڈرامے سے لی گئی ایک سکٹ پیش کی گئی جس سے ینگ ڈرامہ ٹسٹس سوسائٹی سے وابستہ فنکاروں نے پیش کیا۔تقریب میں ڈاکٹر رفیق مسعودی۔ ظفر اقبال منہاس۔ شکیل الرحمان دلدار اشرف شاہ۔ منظور اشبری۔ مشتاق بقال۔ جاوید گیلانی۔ شبیر حکاک۔ ریشی رشید۔ شوکت عثمان۔ ناصر نظر اور گلفام بارجی کے علاوہ کالج کے طلبہ و طالبات کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر الطاف حسین نوشہری نے تمام مہمانوں۔طلبہ و طالبات۔کالج انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کلج کی پرنسپل اور خاص کر کلچرل اکیڈیمی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر رفیق شبنم نے انجام دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں