پلوامہ 16اکتوبر :آج 16 اکتوبر 2023 سوموار رات ساڈھے آٹھ بجے لفظ” گلاب”ڈسٹرکٹ کلچرل سوسایٹی پلوامہ کیطرف سے اس کے آفیشل وٹس اپ پیج پرایک شاندار اور پرکشش مشاعرہ منعقد ہوا جو کہ دس بجے رات تک جاری رہا ۔مشاعرے میں شامل تمام شعراء نے سنجیدہ کوشش کرکے نہایت ہی عمدہ کلام پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا ۔مشاعرے کے ابتدائی کلمات سوساءٹی کے جنرل سیکریٹری غلام محمد دلشاد نے پیش کیے اور مختصر نظامت سوسایٹی کی کارڈنیشن سیکریٹری یاسمین شاداب نے انجام دی جبکہ صدارت شمس سلیم نے کی۔طوالت کو زیر نظر رکھتے ہوے مندرجہ زیل شعرا کے کلام پیش ہوے جبکہ باقی قلم کاروں کا کلام کل 17 اکتوبر اسی وقت انشاءاللہ پیش کیا جائے گا ۔آج کی محفل میں شامل شعراء کے اسماء گرامی یوں ہیںجناب شاہ اعجاز ،محمد نعیم خان ،اکرم صدیقی ،اظہر نزیر ،جلالدین دلنواز ،غلام رسول مشکور ،شمس سلیم ،ریاض ہاکباری ،ثا قب پوشپور ی ،عبدالرحمان جنگلناری،غلام محمد دلشاد ،ایوب صابر، شری پریم ناتھ شاد ،محترمہ سحرش نور ،ارشادہ بانو ،گاش روحی صاحبہ ۔غلام محمد دلشاد نے شمس سلیم ،ریاض ہاکباری ،اظہر نزیر،عشرت گل اوراکرم صدیقی ، کا پیج پر اپنے تا ثرات سبط کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
0