82

کورونا وائرس کی قہر سامانیاں /سی آر پی ایف اہلکار سمیت8افراد جاں بحق

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کی ہلاکتیں590ہوگئیں ،وادی میں اموات کی تعداد 544ہوگئی

سرینگر؍20 ،اگست ؍کے این ایس ؍ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کی قہر سامانیاں جاری رہنے کے بیچ وادی کشمیر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید8افراد مختلف اسپتالوں میں دوران علاج زندگی کی جنگ ہار گئے ۔اس طرح جموں وکشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر590ہوگئی جبکہ وادی میں اموات549ہوگئیں ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے کروڑوں لوگ متاثر اور لاکھوں افراد ہلاک ہونے کے بیچ وادی کشمیر میں جمعرات کو مزید 4افراد زندگی کی جنگ ہار گئے ۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے جبکہ یہ چاروں افراد مختلف اسپتالوں میں دوران علاج جاں بحق ہوئے ۔سوپور کا ایک70سالہ شہری سکمز صورہ میں انتقال کرگیا جو پھیپھڑوں اور گردوںکے مرض میں مبتلاء تھا۔انہوں نے کہا کہ رات12بجکر50منٹ پر وہ دم توڑ بیٹھا ۔اُسے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں9اگست کو داخل کیا گیا تھا ۔حکام کے مطابق علاج کے دوران اْس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اسی طرح پلوامہ کے ترال کا ایک87سالہ شہری صدر اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مریض مختلف امراض میں مبتلاء تھا اور11اگست کو اُسے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ کھندا بڈگام کی ایک خاتون بھی انتقال کرنے والوں میں شامل ہے۔حکام کے مطابق اُسے17اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ (سی اے پی ) میں مبتلاء تھا ۔کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک50سالہ سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے ،جو شیو پورہ میں واقع فورسز کیمپ میںتعینات تھا جبکہ اہلکار61ویں بٹالین سے وابستہ تھا اور وہ ہریانہ کا شہری تھا۔اس دوران شام دیر گئے ملی تفصیلات کے مطابق مزید 4افراد مختلف اسپتالوں میں دوران علاج دم توڑ بیٹھے ۔ہلاک شدگان میں بامرو ماگام کا 60سالہ شہری ،یونسو ہندوارہ کا70سالہ شہری ،جواہر نگر کا 65اورلالبازار سرینگر کی56سالہ خاتون شامل ہے ۔ حکام کے مطابق یہ سبھی مریض مختلف امراض میں مبتلاء تھے ۔سی ڈی اسپتال میں زیر علاج لالبار کی خاتون جمعرات کو جاں بحق ہوئی ،اُسے30جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔اس طرح جموں وکشمیر میں اموات کی تعداد بڑھ کر590تک پہنچ گئی جبکہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات549تک پہنچ گئی اور 41افراد کا تعلق صوبہ جموں سے ہے ،جو کورونا کی جنگ کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں