سرینگر کے گنڈ ہسی بٹ علاقے میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد 0

سرینگر کے گنڈ ہسی بٹ علاقے میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کیمپ کے دوران بڑی تعداد میں مریضوں کا طبی معائینہ کیا گیا

پلوامہ/ تنہا ایاز/ ضلع سرینگر کے گنڈ ہسی بٹ علاقے میں احسان فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا طبی کیمپ کے دوران بڑی تعداد میں مریضوں کا طبی معائینہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وادی کی معروف رضاکار تنظیم احسان فاؤنڈیشن جموں کشمیر کے زیر اہتمام گنڈ ہسی بٹ سرینگر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح نامور سماجی راہی ریاض نے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر انیل سی پٹیل ،ڈاکٹر آئند سدھاکر، ڈاکٹر محمد مقبول بٹ، ڈاکٹر منتظر مہدی، محترمہ شہنازہ ایف ایم پی ایچ ڈبلیو اور مرتضیٰ علی کے علاوہ دیگر کئی شخصیات موجود تھے۔کیمپ میں مختلف علاقوں سے آئے مریضوں کا ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور ساتھ ہی مریضوں کو ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں ۔سرینگر کے نامور سماجی کارکن راہی ریاض نے بتایا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کا مقصد عوام تک طبی امداد پہنچانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ احسان فاؤنڈیشن جموں کشمیر سماجی بہبودی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہیں ۔علاقے میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر لوگوں نے احسان فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں