0

بارہمولہ میں اعظیم الشان نعتیہ مشاعرہ معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژُکر پٹن نے کیا تھا اہتمام

معروف براڈ کاسٹر شبنم وجپاری کو اس موقعے پر اعزاز سے نوازا گیا

جموں و کشمیر کی معروف ادبی اور تقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژُکر پٹن کشمیر کی جانب سے آج عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے کے تحت حضرت سید محمد سخی جانباز ولی رح کے استان عالیہ واقعہ خانپورہ بارمولہ کے عقب میں ایک عالی شان اور با برکت نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا مشاعرے کی صدارت معروف شاعر اور قلم کار جناب مقبول فیروزی نے کی ان کے ساتھ ایوانہ صدارت میں قاضی غلام محمد گلشن شبنم وجپاری فورم کے صدر بشر زوگیاری اور خورشید احمد شاہ قابل زکر ہے اس موقعے پر اے سی پی پنچایت بارہمولہ مشتاق احمد راجا مہمانی خصوصی کی حثیت سے پروگرام میں موجود رہے.

فورم کے سرپرست اعلی ساگر نظیر نے مہمانوں کا والہانہ استقبال پیش کیا مشاعرے میں وادی کے دور دراز علاقوں سے آے ہوے سر کردہ شاعروں نے شرکت کی وہی اس موقعے پر کشمیری زبان کے معروف نیوز ریڈر شبنم وجپاری کو اعزاز سے نوازہ گیا یاد رہے پروگرام میں عام لوگوں کے علاوہ اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی پروگرام کو ادارہ تحقیقات امام احمد رضا بارہ مولہ کا اشتراک حاصل تھا .

پروگرام میں کشمیری زبان کو درپیش مسایل کے حوالے سے بھی بات ہوی مشاعرے میں جن شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا ان میں محمد اکرم غلام نبی دلنواز احد غمگین فدا حسین فدا رفیق ہایگامی مجروع کشمیری کبیر احمد اورڈی منیب نارواوی غفار خاکسار شہزاد منظور منظور احمد راتھر نظیر طالب الہام عبدال احد شبنم وجپاری صارم اقبال قاضی غلام محمد گلشن راجا مشتاق صادیہ جان اور خورشید احمد شاہ قابل زکر ہیں اس پورے پروگرام کی نظامت معروف صحافی اور شاعر انظر مہجو نے کی آخر پر خورشید احمد شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں