ڈپٹی کمشنر شوپیان اور پریزیڈنٹ الیکٹریکل ایمپلائز یونین سے مداخلت کی اپیل
کیلر / ندا کشمیر نیوز/ تھیارن کیلر شوپیان میں بجلی کا ترسیلی نظام خستہ حالت میں ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ندائے کشمیر کو ملی تفصیلات کے مطابق علاقے تھیارن کیلر کے بیشتر مقامات پر بجلی کی ترسیلی لائنیں سرسبز درختوں اور بوسیدہ کھمبوں کے ساتھ باندھ لگاگئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ عارضی اور سرسبز درختوں کے ساتھ لٹکتی تاریں کبھی بھی حادثے کا موجب بن سکتی ہیں۔ علاقے نیوکلونی تھیارن میں چند روز قبل بجلی کی ترسیلی لائن اچانک گر گئی جس کی وجہ سے منظور احمد ملا کی گائے اس حادثے میں بال بال بچ گئی۔ منظور احمد ملا نے کہا کہ کئی بار یہ مسئلہ بجلی کے لائن مینوں کی نوٹس میں لانے کے باوجود آج تک اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر شوپیان اور الیکٹریکل ایمپلائز یونین شوپیان پلوامہ کے پریزیڈنٹ میر امتیاز راجپوری سے اپیل کی ہے کہ نیوکالونی تھیارن علاقے کو چند بجلی پول فراہم کیا جائیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
0