0

ایڈوکیٹ غلام نبی بٹ انتقال کر گئے

اپنی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری کشمیر عمر جان کا اظہار رنج

ندائے کشمیر

ایڈوکیٹ غلام نبی بٹ ساکنہ پاریگام پلوامہ آج یعنی 4 اکتوبر بروز بدھ انتقال کر گئے ۔ مرحوم غلام نبی بٹ پیشے سے سنیئرایڈوکیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین سماجی کارکن تھے ۔مرحوم غریب عوام کی مدد کرنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے آج جب مرحوم کے انتقال کی خبر علاقے میں پھیل گئی تو لوگ جوق در جوق ان کے آبائی گھر پاریگام نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے کیلئے پہنچ گئے اور اس طرح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے ان کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی ۔مرحوم کے انتقال کے سلسلے میں سیاسی ،سماجی ،صحافی اور ادبی تنظیموں نے اپنے رنج کا اظہار کیا ۔ اپنی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری کشمیر عمر جان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم ایڈوکیٹ غلام نبی بٹ ضلع پلوامہ کے غریب عوام کی ایک مظبو ط آواز ہونے کے ساتھ ساتھ ان کیلئے کسی مسیحا سے کم نہ تھے انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم غریب طبقہ کی مدد کرنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے ۔مرحوم کے انتقال سے ضلع پلوامہ میں ایک خلاء پیدا ہوگئی جس کو پر کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے ۔انہوں نے اپنے پیغام میں لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہو ئے انہیں یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں  ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں