اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود کی زیرِسرپرستی محکمہ کا شراب خانوں کا خاص معائنہ 0

اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود کی زیرِسرپرستی محکمہ کا شراب خانوں کا خاص معائنہ

فروخت ہونے والی شراب کے نمونے لے کر جانچ کے لئے جموں لیبارٹری کیے روانہ
پونچھ/ندائے کشمیر/ ماجد چوہدری
مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے کئی شراب خانوں کا اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود کی زیرِسرپرستی ٹیم نے کیا معائنہ اور شراب خانوں سے فروخت ہونے والی مشکوک شراب کے کچھ نمونے جانچ کے لیے اٹھائے اور انکے معیار کی جانچ کے لیے لوازمات مکمل کرنے کے بعد انکے محکمہ کی جامع لیبارٹری میں بھیجا گیا۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ کچھ شراب کے برانڈ جو مشکوک پائے گئے محکمہ نے باقاعدہ انکی قیمت ادا کر انکے بل حاصل کر انہیں جموں محکمہ کی بڑی لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے لئے بھیجا ہے جہاں انکے معیار کی جانچ پڑتال ہوگی اور اگر معیار میں کوئی گڑ بڑی ہوئی اور نمونوں کے نتائج خراب آئے تو ان شراب خانوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔معائنہ کرنے والی ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود کے ہمراہ فوڈ سیفٹی انسپکٹر ظفر اقبال و محمد رئیس ملک بھی موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں