گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نہامہ کے پرنسپل بشیر احمد ملازمت سے سبکدوش 0

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نہامہ کے پرنسپل بشیر احمد ملازمت سے سبکدوش

الوداعی تقریب میں بڑی تعداد میں طلبا اور اساتذہ کی شرکت

پلوامہ/ تنہا ایاز/ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نہامہ کاکاپورہ میں تقریب منعقد بڑی تعداد میں طلبا ،اساتذہ اور عام لوگوں نے شرکت کر کے عزت و احترام کے ساتھ اسکول کے پرنسپل کو الوداع کیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نہامہ کے پرنسپل بشیر احمد جس نے 33 سالوں تک محکمہ تعلیم میں اپنی خدمات انجام دی ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں سکول کی جانب سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ نے کی۔تقریب میں جاوید الرحمان, محمد امین ,شاہ ناز میر, عبدل رحمان, زائد نثار ,بٹ صاحب رتنی پورہ معروف سماجی کارکن غمگین مجید اور مختلف سکولوں کے پرنسپلوں کے علاوہ بڑی تعداد میں طلبا موجود تھے۔اس موقع پر مقررین نے سبکدوش ہوئے پرنسپل بشیر احمد کی 33 سالوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جانفشانی اور لگن سے اپنے فرائض انجام دے کر محکمہ تعلیم میں ایک خاص مقام حاصل کیا۔مقررین نے کہا کہ جسمانی طور معذور ہونے کے باوجود بھی بشیر احمد نے اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دی اور ان کو ہمیشہ شاگردوں کی فکر رہتی تھی۔ تقریب میں پلوامہ کے نامور سوشل ورکر غمگین مجید نے الوداعی نظم پڑھ کر سامعین کو محظوظ کیا محکمہ تعلیم میں بشیر احمد نے سال 1991 میں ملازمت اختیار کی تھی۔ انہوں نے کئی ہائر سیکنڈریوں میں اپنی خدمات انجام دی۔سال 2010 میں ہائر سیکنڈری دربگام میں بطور پرنسپل تعینات ہوئے اور 2019 سے 30 ستمبر 2023 تک گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نہمامہ کاکاپورہ میں پرنسپل کے عہدے پر تعینات رہنے کے بعد آج ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نہمامہ کے سٹاف اور محکمہ تعلیم کے ملازمین نے عزت و احترام کے ساتھ ان کو الوداع کیا۔اس دوران سی ای او پلوامہ نے بشیر احمد کے گھر جاکر ان کو عزت کے ساتھ الوداع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں