پلوامہ/ تنہا ایاز/ ’’سوچھ تا ہی سیوا ‘‘مہم کے تحت نہرو یوا کندر سرینگر کی جانب سے ضلع کے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کی مہم چلائی گئی۔ عوامی حلقوں نے اس قدم کو کافی سراہا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سرینگر میں نہرو یوا کندر نے سوچھ تا ہی سیوا مہم کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی ،جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ نہرو یوا کندر سرینگر نے یہ مہم احسان فاؤنڈیشن جموں و کشمیر کے باہمی اشتراک سے چلائی۔ اطلاعات کے مطابق نہرو یوا کندر سرینگر نے گنڈ ہسی بٹ لاوئے پورہ اور ہوکرسر بنڈ کے علاوہ دیگر مقامات پر صفائی مہم چلائی۔ اس مہم میں وادی کے معروف سماجی کارکن اور احسان فاؤنڈیشن کے چیرمین راہی ریاض اور نہرو یوا کندر سے وابستہ مختلف یوتھ کلبوں نے شرکت کر کے کئی مقامات پر صفائی کی۔صفائی مہم کے دوران سماجی کارکن راہی ریاض نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ماحول کو ہمیشہ پاک و صاف رکھیں۔راہی نے کہا کہ یہ ایک انسان کی ذمہ داری ہے کہ جس طرح وہ اپنے گھر کو صاف و شفاف رکھنے کی کوشش کرتا ہے ،اسی طرح اْسے ماحول کی صفائی کے حوالے سے بھی فکر مند رہنا چاہیے۔
0