جموں کشمیر بینک کی مین برانچ پونچھ کی جانب سے صارفین کو آن لائن فراڈ کے متعلق بیدار کیا گیا 0

جموں کشمیر بینک کی مین برانچ پونچھ کی جانب سے صارفین کو آن لائن فراڈ کے متعلق بیدار کیا گیا

مینیجر دیپک بھان نے عوام کو آن لائن فراڈ سے بچنے کی تدبیریں بتائیں

پونچھ/ندائے کشمیر/ ماجد چوہدری

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے جموں کشمیر بینک کی مین برانچ پونچھ میں مینیجر دیپک بھان کی جانب سے بینک کے صارفین کو آن لائن فراڈ کے متعلق بیدار کیا گیا جس میں انہوں نے صارفین کو بتایا کہ اکثر و بیشتر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے نام پر سائبر ٹھگ عام بھولے بھالے لوگوں کو ایک لنک پر کلک کرنے کے لئے کہتے ہیں جس سے وہ اس صارف کی نجی جانکاری بھی حاصل کر لیتے ہیں اور اس کو مالی نقصان بھی پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح کچھ سائبر ٹھگ بینک کے نام پر، کچھ لاٹری کے نام پر و کچھ دیگر کئی طریقوں سے آن لائن فراڈ کر بھولے بھالے لوگوں کو مالی طور پر نقصان پہنچاتے ہیں جس کے متعلق ان کے پاس آئے دن شکایات بھی موصول ہوتی رہتی ہیں۔
مینیجر دیپک بھان نے صارفین کو سائبر ٹھگ و آن لائن فراڈ سے بچنے کی تدبیریں بتائیں تاکہ مستقبل میں لوگ آن لائن فراڈ کے معاملات سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں