پولیس کی منشیات مخالف مہم میں تیزی
پلوامہ :۱۱،ستمبر: : جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے آج یعنی پیرکو NDPS ایکٹ1985 کے تحت ضلع پلوامہ کے جنڈوال گاو ¿ں میں بدنام زمانہ منشیات فروش ظہور احمد وانی کے تقریباً 7.88 لاکھ روپے مالیت کے ایک منزلہ، زیر تعمیر مکان کو ضبط کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ منشیات فروش کا گھر پولیس اسٹیشن راج پورہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 47/2023کی روشنی میں منسلک تھا۔بیان میں مزیدکہاگیاکہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزم نے غیر منقولہ جائیداد کو غیر قانونی اسمگلنگ کے ذریعے اکٹھا کیا تھا۔ منظم غیر قانونی منشیات کے کاروبار میں ملوث منشیات فروشوں کے غیر قانونی اثاثوں کو نشانہ بنانے اور منجمد کرکے، پولیس نے ان کی مجرمانہ سرگرمیوں کو سخت دھچکا پہنچایا ہے۔اس میں مزید کہا گیا کہ ان مجرموں کو منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے محروم کرنا ان کے اثر و رسوخ کو روکنے اور وادی میں منشیات کی تجارت کو ختم کرنے کے لیے ایک ضروری قدم ہے۔