سعودی عرب ہمارا سب سے اہم پارٹنر 0

سعودی عرب ہمارا سب سے اہم پارٹنر

حیدرآباد ہاوس میں بھارت اورسعودی عرب کے مابین اعلیٰ سطحی میٹنگ

ملاقات ہمارے تعلقات کو ایک نئی سمت دے گی: وزیر اعظم نریندر مودی

سری نگر:۱۱،ستمبر: 9اور10ستمبرکونئی دہلی میں منعقدہ2روزہ جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعودی ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نے پیرکو حیدرآباد ہاو ¿س میں وزیر اعظم نریندر مودی کےساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سعودی عرب ہندوستان کے لئے ہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بھی بڑھ رہا ہے۔مشترکہ خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ آج کی ملاقات ہمارے(بھارت اورسعودی عرب) تعلقات کو ایک نئی سمت دے گی اور ہمیں انسانیت کی بہتری کےلئے مل کر کام کرتے رہنے کی ترغیب دے گی۔انہوںنے کہاکہ کل ہم نے ہندوستان، مغربی ایشیا اور یورپ کے درمیان ایک راہداری قائم کرنے کی ایک تاریخی شروعات کی ہے۔ اس سے نہ صرف دونوں ممالک آپس میں جڑیں گے بلکہ ایشیا، مغربی ایشیا اور یورپ کے درمیان اقتصادی تعاون، توانائی کی ترقی اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو بھی تقویت ملے گی۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ سعودی عرب ہندوستان کے لیے ہمارے سب سے اہم اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ دنیا کی2 سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں کے طور پر، ہمارا باہمی تعاون پورے خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ہماری بات چیت میں، ہم نے اپنی شراکت داری کو اگلی سطح تک لے جانے کے لیے کئی اقدامات کی نشاندہی کی ہے۔اسے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے حیدرآباد ہاو ¿س، دہلی میں منعقدہ ہندوستان،سعودی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی پہلی میٹنگ کے منٹس پر دستخط کئے۔ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہاکہ اس (ہندوستان-سعودی عرب) تعلقات کی تاریخ میں کوئی اختلاف نہیں تھا، لیکن مستقبل کی تعمیر کے لئے تعاون موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک کے لیے مزید مواقع پیدا کریں۔ آج ہم مستقبل کے مواقع پر کام کر رہے ہیں۔مزید برآں ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاکہ میں آپ کو جی20 سربراہی اجلاس کے انتظام اور حاصل کئے گئے اقدامات پر مبارکباد دیتا ہوں، بشمول مشرق وسطیٰ، ہندوستان اور یورپ کو جوڑنے والی اقتصادی راہداری، جس کا تقاضا ہے کہ ہم اسے حقیقت بنانے کے لیے ثابت قدم رہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان صبح سے سرکاری دورے پر ہیں،کا راشٹرپتی بھون میں باقاعدہ استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اس کے بعد حیدرآباد ہاو ¿س میں وزیراعظم نریندر مودی اور ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیراعظم کے درمیان دو طرفہ بات چیت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں