شعراء نے انتظامیہ سے کلچرل ہال تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا
پلوامہ/ تنہا ایاز/ ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سوسائٹی سے وابستہ کئی افراد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں مختلف تنظیمی امور زیر بحث آئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کی معروف ادبی تنظیم ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سوسائٹی کے پریزیڈنٹ شمس سلیم ،جنرل سکریٹری غلام محمد دلشاد اور وائس چیئرمین غلام محمد جنگلناری کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت سوسائٹی کے سابق پریزیڈنٹ غلام رسول مشکور نے کی۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری غلام محمد دلشاد نے کہا کہ آج کی جو یہ میٹنگ تھی یہ ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کو مزید فعال بنانے اور تنظیم کے آئین میں ترمیم عملانے کیلئے بلائی گئی تھی۔ میٹنگ کے دوران جنرل سکریٹری نے نئے دستور کو پڑھا اور تمام ممبران کو 15 روز کے اندر اندراس پر اپنی تجاویز پیش کرنے کو کہا۔ اس موقع پر تنظیم کے کئی دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممبر شپ کے حوالے سے کہا گیا کہ کوئی بھی شاعر، ادیب اور قلمکار ممبر شپ فارم حاصل کرکے سوسائٹی کا ممبر بن سکتا ہے۔ حال ہی میں منتخب شدہ خزانچی شیخ گلزار ذمہ داری سنبھالنے سے قاصر رہا جس کے بعد میٹنگ میں ہی ممبران کے اتفاق رائے سے شاکر فاروق کو خزانچی کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہیں۔