شعبہ صحت میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پلوامہ کے 2 ڈاکٹروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا 0

شعبہ صحت میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پلوامہ کے 2 ڈاکٹروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا

پلوامہ/ تنہا ایاز/ محکمہ صحت میں بہترین خدمات انجام دینے پر ضلع پلوامہ کے 2 ڈاکٹروں کو ندائے کشمیر کی سالانہ تقریب پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صحت شعبہ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پلوامہ کے دو ڈاکٹروں جن میں ڈاکٹر میر خورشید اور محکمہ آیوش کے ڈاکٹر الطاف شاہ شامل ہیں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سماج کے مختلف طبقوں نے دونوں ڈاکٹروں کو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اس ایوارڈ کے واقع حقدار تھے۔ندائے کشمیر کی سالانہ ایوارڈ تقریب سکائی لارک انسٹی چیوٹ ا?ف پیرا یڈیکل سائنسز نرسنگ کالج پلوامہ میں منعقد ہوئی۔ سالانہ تقریب پر ادب، صحافت اور سماجی خدمت میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ محکمہ صحت میں بہترین خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر میر خورشید کو ندائے کشمیر لیٹریری ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔ ہسپتال میں مصروفیات کی وجہ سے ڈاکٹر میر خورشید ایوارڈ تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے بعد انہوں نے یہ ایوارڈ اپنے ہی محکمے کے ڈی ٹی افسر ڈاکٹر رقیہ رسول کے ہاتھوں حاصل کیا۔ ڈاکٹر میر خورشید نے ضلع ہسپتال بلڈ بینک ،گورنمنٹ نرسنگ کالج پلوامہ اور ڈسڑکٹ ٹی بی ہیلتھ سینٹر پلوامہ میں اپنی بہترین خدمات انجام دئے ہے۔ آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ کے انچارج ڈاکٹر الطاف شاہ کو یونانی طریقہ علاج کی خدمات میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ادھر عوامی و سماجی حلقوں نے ڈاکٹر خورشید میر اور ڈاکٹر الطاف شاہ کو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں