حضرت سیدمحمد علی عالیؒ پکھر پورہ کے 584 ویں سالانہ عرس کی تقریبات آج سے شروع 0

حضرت سیدمحمد علی عالیؒ پکھر پورہ کے 584 ویں سالانہ عرس کی تقریبات آج سے شروع

غلام قادر بیدار
29//اگست//2023 بڈگام ضلع کے تحصیل چرارشریف سے محض11 کلو میٹر دور پکھر پورہ کے مقام پر آج معروف اولیاء اللہ جناب حضرت سید محمد علی عالی بلخی ؒکے 584 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح ہوا۔ سب یونٹ مسلم وقف بورڈ پکھر پورہ کے ایڈمسٹریٹر نے نمائندے کو بتایا کہ آج سالانہ عرس کی ابتدائی تقریب تھی جس میں مرقد شریف پر چادر چڑھانے کے ساتھ ہی مجلس توبہ استغفار اور سالانہ دعائیہ مجلس منعقد کی گئی اس طرح قریب 8 روزہ تقریبات شروع ہوئی جمعرات کی رات شب خوانی یکم ستمبر کو عرس کی سالانہ تقریب سعید منائی جائے گی اور 8 ستمبربروز جمعہ عرس کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی سماجی کارکن محمد یوسف نے عرس تقریبات کے سلسلے میں بتایا کہ اگر چہ وقف بورڈ نے امسال بہترین انتظامات کرنے کا یقین دیا ہے تاہم مقامی سطح پر ابھی بہت کچھ کرنا ہے ۔موصوف سماجی کارکن نے ضلع انتظامیہ سے سالانہ عرس کے موقعے پر پورے علاقے میں زائیرین کی سہولیت کے لئے ہرطرح سے انتظامات کرنے کی اپیل کی واضح رہے کہ پکھر پورہ میں 584 ویں سالانہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہوئی اس سلسلے میں آج صبح اندرونی درواذہ کھول دیا گیا اور روضہ شریف پر چادر تبدیل کرنے کی ابتدائی تقریب مولانا غلام رسول حامی اور میرواعظ پکھرپور مولانا شکیل الرحمان کی سربراہی اور وقف بورڈ کے نمایندہ وفد کی موجودگی میں منعقد ہوئی جس میں دور نزدیک سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں کے ساتھ ساتھ ضلع شوپیان پلوامہ وغیرہ سے تعلق رکھنے والےہزاروں زائرین نے شمولیت کی وقف بورڈ کی طرف سے مشتہر شدہ پروگرام کے مطابق عرس مبارک کی سالانہ متبرک تقریب1یکم ستمبر کو تزک واحترام سے منائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں