وزیر اعظم مودی کی حکومت میں گزشتہ نو سالوں میں روزگار میں اضافہ ہوا 0

وزیر اعظم مودی کی حکومت میں گزشتہ نو سالوں میں روزگار میں اضافہ ہوا

سال 2014سے آج تک ملک کے نوجوانوں کو نو لاکھ نوکریاں دی گئی / ڈاکٹر جتندر سنگھ
سرینگر /28اگست / وزیر اعظم مودی حکومت کے گزشتہ نو سالوں میں روزگار میں اضافہ ہوا کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران ملک کے نوجوانوں کو نو لاکھ نوکریاں دی گئیں۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق جموں میں روزگار میلہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور اقتدار کی سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ بڑی تعداد میں سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے وزیر اعظم مودی کی صدارت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’’نہ صرف ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں، بلکہ آپ (وزیراعظم) نے نوجوانوں میں یہ بیداری پیدا کی ہے کہ روزگار صرف (سرکاری ملازمتوں کے بارے میںنہیں بلکہ پرائیوٹ سیکٹر میں بڑا ہے ) ۔ انہوںنے کہا کہ کانگریس کی زیر قیادت متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے( اور بی جے پی کے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے درمیان روزگار پیدا کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’بعض اوقات، سوالات اٹھائے جاتے ہیں کہ اس وقت اور اب میں کیا فرق ہے‘‘۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یو پی اے کے پہلے نو سالوں میں یعنی 2004 سے 2013 تک چھ لاکھ نوکریاں دی گئی تھیں، جب کہ مودی حکومت کے تحت نو لاکھ نوکریاں فراہم کی گئی ہیں، جس میں 60 سے 70 فیصد کا اضافہ ہوا ہے‘‘۔این ڈی اے حکومت کے دوران کی گئی بھرتیوں کا موازنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یو پی اے کے نو سالہ دور حکومت میں ایس ایس سی نے دو لاکھ لوگوں کو بھرتی کیا تھا، جب کہ این ڈی اے کے دور حکومت میں اس نے چار لاکھ سے زیادہ لوگوں کو بھرتی کیا تھا۔اسی طرح، یو پی اے کے دور حکومت میں آر آر بی کے ذریعہ 3,47,291 بھرتیوں کے مقابلے، این ڈی اے کے دور حکومت میں 4.2 لاکھ سے زیادہ بھرتیاں کی گئیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یو پی ایس سی نے یو پی اے کے دور میں 45,431 نوجوانوں کی بھرتی کی جبکہ مودی حکومت کے نو سالوں کے دوران 50,906 کو بھرتی کیا گیا۔اتنا ہی نہیں ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑے پیمانے پر ترقیاں بھی دی ہیں۔اسی طرح، ڈائریکٹر کی سطح پر یو پی اے کے دور میں 349 پروموشنز کے مقابلے میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں 791 ایسی ترقیاں دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں