جو 60 سال میں نہیں ہو سکا، مودی نے 8 سال میں کر دکھایا 0

جو 60 سال میں نہیں ہو سکا، مودی نے 8 سال میں کر دکھایا

ملک میں 4 کروڑ لوگوں کو پکے گھر ملے ،ہر گائوں میں بجلی پہنچ چکی ہے/انوراگ ٹھاکر
سرینگر /26اگست / مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ہفتہ کے روز ہندوستان کے تاریخی چاند کی تلاش کے مشن چندریان 3 اور کئی مرکزی اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 سالوں میں جو کچھ حاصل کیا ہے وہ ان سے پہلے 60 سالوں میں نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کا پہلا ملک ہیں جس نے چاند کے جنوبی قطب پر خلائی جہاز اتارا۔ یہ ہمارے لیے ایک شاندار لمحہ ہے۔ جو کچھ 60 سالوں میں نہیں ہو سکا وہ مودی نے صرف 8 سالوں میں کر دیا ہے۔سی این آئی کے مطابق ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘‘ کی ریلیز کیلئے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات انوراگ ٹھا کر نے کہا کہ ملک میں 4 کروڑ لوگوں کو پکے گھر ملے ہیں اور 12 کروڑ خواتین اور خاندانوں کو بیت الخلاء فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گائوں میں بجلی پہنچ چکی ہے۔ٹھاکر نے کہا کہ کووڈ وبائی امراض کے دوران 80 کروڑ غریبوں کو ڈھائی سالوں سے دوگنا راشن ملا۔ انہوں نے کہا کہ اب صرف تین سالوں میں 12 کروڑ لوگوں کو پائپ پانی تک رسائی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا، ’’آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت 60 کروڑ لوگوں کو 5 لاکھ روپے کا مفت علاج دینے کا کام موڈ جی نے پچھلے نو سالوں میں کیا ہے۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں