حفاظتی صورتحال کو یقینی مضبوط بنانے کیلئے کوئی کوتاہی نہیں کی جائیگی / امیت شاہ 0

حفاظتی صورتحال کو یقینی مضبوط بنانے کیلئے کوئی کوتاہی نہیں کی جائیگی / امیت شاہ

سرینگر /26اگست /ملک کے داخلی سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ملک کی حفاظتی صورتحال کو یقینی بنانے اور اسکو ہر لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے کوئی کوتاہی نہیںکی جائے گی ۔ ملک کے سیکورٹی انفراسٹرکچر کو ہر لحاظ سے مضبوط اور خود انحصار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے تمام اسٹیک ہولڈرس سے حکومت کے اس ویژن کو پورا کرنے کیلئے تعاون کرنے پر زور دیا۔سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعلیٰ پولیس قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے داخلی سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کریں۔ انہوں نے پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا اور کانسٹیبلری کے نچلے پولیس رینک سے لیکر اعلیٰ فارمیشنوں تک اس پر عمل درآمد کی تجویز دی۔نئی دہلی میں دو روزہ قومی سلامتی حکمت عملی کانفرنس 2023 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنے اور ایسے نظام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا جو ان کے آئینی حقوق کی ضمانت دے۔پارلیمنٹ میں نئے قوانین کے حالیہ تعارف کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر داخلہ نے پورے فوجداری انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایک نظریہ پیش کیا۔ شاہ نے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ فوجداری انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے نچلی سطح پر نئے قوانین کو لاگو کرنے کیلئے تیار رہیں۔وزیر نے تفتیش اور استغاثہ کے پورے عمل میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ملک کے سیکورٹی انفراسٹرکچر کو ہر لحاظ سے مضبوط اور خود انحصار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت نے تمام اسٹیک ہولڈرس سے حکومت کے اس ویڑن کو پورا کرنے کیلئے تعاون کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متعلقہ پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ اس اصلاح سے نہ صرف عمل کا وقت کم ہوگا بلکہ یہ اختیارات کی غیر مرکزیت اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ کا باعث بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں