دنیا بھر میں کشمیر سے بہتر کوئی مہمان نوازی نہیں ، مقامی لوگوں نے خود کی جان خطرہ میں ڈال کر سیاحوں کو بچا لیا / چیف سیکرٹری
سرینگر /25اگست / جموں و کشمیر ملک کے ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے کی بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اورن کمار مہتا نے کشمیریوں کی مہمان نوازی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تک یہاں کسی بھی سیاح کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔سی این آئی کے مطابق سکاسٹ کشمیر میں میں انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشن کے تحت منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کے اہم مقامات میں سے ایک ہے جہاں جرائم کی شرح کسی بھی دوسری ریاست سے کم ہے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ ملک میں ای گورننس خدمات میں دوسرے نمبر پر آتے ہوئے جموں و کشمیر میں 914 آن لائن خدمات ہیں۔کشمیریوں کی مہمان نوازی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مہتا نے کہا’’آج تک یہاں کسی بھی سیاح کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے کئی سیاحوں کی جانیں بچائی ہیں اور کارروائی کے دوران انہوں نے خود کو نقصان پہنچایا ہے۔مہتا نے کہا ’’دنیا بھر میں کشمیر سے بہتر کوئی مہمان نوازی نہیں ہے۔ اسی کیلئے کشمیری مشہور ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو جموں و کشمیر کو ایک نئے انداز میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ سال 2019کے بعد سے، جموں و کشمیر انتظامیہ نے بہت ترقی کی ہے۔چیف سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ ’’آج کل کوئی پابندیاں نہیں ہیں، مقامی اور دیگر سیاح آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں۔‘‘مہتا نے مزید کہا کہ سال 2019سے، ہم نے ایک جمہوری ملک کی طرح قانون کی حکمرانی کو صحیح طریقے سے نافذ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے میں پہلی بار جموں و کشمیر کے طلباء بغیر کسی پریشانی کے کالجوں میں جانے کے قابل ہوئے ہیں۔
0