جب عام کشمیر ی بنا کسی خوف کے گھر سے نکل جائے تب ریاستی درجہ بحال ہوگا 110

’رہائی سے قبل لیڈران کے عہد نامے پر دستخط لینے تھے ‘/ اشوک کول

سرینگر؍8 ،اگست ؍بی جے پی کے جنرل سکریٹری ( آرگنائزیشن) اشوک کول نے سنیچر کے روز کہا ہے کہ اگررہائی کے بعد بھی نظر بند رہ چکے لیڈران تشدد کے بارے میں بات کرنے سے باز نہیں آتے ہیں تو بہتر ہے کہ اُنہیں جیل میں ہی رکھا جائے ۔ کشمیر نیوز سروس کے ساتھ بات کرتے ہو ئے اشکول کول نے کہا کہ بی جے پی کو یہ محسوس ہورہا ہے کہ جن سیاسی لیڈران کو 5اگست2019کے بعد احتیاطی حراست میں لیا گیا ،اُنہیں مشروط بنیادوں پر رہا کیا جانا چاہئے ۔ان کا کہناتھا ’ہمیں لگتا ہے کہ دفعہ370پر کسی قسم کی پریشانی پیدا نہ کرنے کی یقین دہانی پر ہی سبھی سیاستدانوں کو آزاد کر دینا چاہئے ‘۔انہوں نے کہا ’اگر وہ اپنے طور طریقوں کو درست نہیں کرتے ،تو حکام کو اُنہیں جیل میں رکھنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہونی چاہئے ‘۔بی جے پی لیڈر نے کشمیر پر اُنکی پارٹی کے موقف واضح ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ان کا کہناتھا ’جموں وکشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے ،سیاسی جماعتوں پر اس معاملے پر متحدد ہونا چاہئے ،اگر کوئی دفعہ370،اسٹیٹ ہوڈ ،ڈومیسائل اور دیگر معاملات کو اٹھاتا ہے ،کو یہ کیسے ممکن ہے کہ سبھی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ‘۔جب اُن سے پوچھ گیا کہ جموں وکشمیر میں حکومت کا انتخاب عمل میں لانے کیلئے کتنا وقت درکار ہے ،تو انہوں نے کہا ’ایک بار نئی حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات عمل میں لائے جائیں گے ‘۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس عمل کو شروع کردیا ہے اور جلد ہی کوئی ٹھوس نتیجہ سامنے آجائے گا۔کول جو سیاحتی مقام پہلگام گئے ہوئے تھے ،کے موقع پر کے این ایس کیساتھ بات کی ۔ان کا کہناتھا کہ پہلگام کا دورہ بھاجپا کارکنان کے حوصلے کو فروغ دینا تھا،جو یہاں سیکیورٹی مقصد کیلئے رکھے گئے ہیں ۔بھاجپا کارکنان کی جانب سے استعفیٰ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ بھاجپا کارکنان کے حوصلے بلند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں بھاجپا ونگ نے 5اگست کے جشن کے پروگرام کو انجام دیا اور ہلاکتیں ہمیں اپنے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے سے نہیں روک سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا ’امید ہے کہ نئے لیفٹیننٹ گور نر مرمو کے ادھورے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور مرکزی اسکیموں کو زمینی سطح پر لاگو کرنے کو یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ اُن500ملازمین کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے ،جو کورپشن ،ملی ٹنسی اور علیحد گی پسندی میں ملوث ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں