ادبی تنظیم شعروادب کی جانب سے سوپور میں ادبی کانفرنس منعقد 0

ادبی تنظیم شعروادب کی جانب سے سوپور میں ادبی کانفرنس منعقد

تنہا نظامی نے محفل کی صدارت کی ,خطبہ استقبالیہ بزم کے صدر جناب یوسف صمیم نے پیش کیا

سوپور/ندائے کشمیر/ جی ایم زاہد/

مورخہ 19 اگست 2023 بروز سنیچر وار مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ سوپور میں متحرک اور ہر دلعزیز ادبی تنظیم بزم شعروادب شمالی کشمیر بہ اشتراک مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ ادبی کانفرنس منعقد ہوئی ۔نشست اول کا آغاز حسب معمول تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کا فریضہ سکول کی دسویں کلاس کی بچی مسکان جان اداکیا ۔جبکہ نویں جماعت کی طالبہ فائقہ نظیر نے نعت شریف پیش کیا۔ بعد اذاں ایوان صدارت کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔ جناب تنہا نظامی صاحب نے محفل کی صدارت کی جبکہ جناب میر فاروق صاحب اور غلام رسول وگے صاحب بھی صدارت میں موجود تھے۔ خطبہ استقبالیہ بزم کے صدر جناب یوسف صمیم نے پیش کیا آپ نے مہمانوں ،میڈیا ،پرنٹ میڈیا کا والہانہ استقبال کیا اس کے علاوہ سکول منتظمین خاص کر محمد یوسف زرگر صاحب کا تہہِ دل شکریہ اداکیا جن کی غیر معمولی دلچسپی کی وجہ سے آج کی کانفرنس منعقد ہوئی پہلی نشست میں دو مقالات پیش کیئے گہے ایک مقالہ مرحوم پروفیسر بچہ ایک تحریک ساز شخصیت کے عنوان کے تحت ایکس ڈائریکٹر کا مرس اینڈ انڈسٹریز جناب فاروق احمد ملک صاحب نے پیش کیا جبکہ دوسرا مقالہ معروف شاعر ادیب سکالر جناب شہباز ہاکباری صاحب نے پیش کیا اس کے بعد مدت مدیر کے بعد ایک دلکش اور خوبصورت پینل ڈسکشن سامعین کو دیکھنے کو ملا جس کے ماڈریٹر جناب شہناز رشید تھے پینل ڈسکشن میں جناب شبیر احمد شبیر صاحب جناب شہباز ہاکباری صاحب اور جناب فیض میر صاحب تھے اس ڈسکشن نے محفل کی رونق چار چاند لگائی پہلی نشست کی نظامت جناب طارق احمد طارق صاحب نے خوبصورت اور احسن طریقے سے انجام دی کانفرنس کی دوسری نشست میں ایک شاندار اور جاندار مشاعرہ بھی ہوا جس کی صدارت جناب شہناز رشید صاحب نے کی جبکہ شبیر احمد شبیر صاحب بھی ایوان صدارت میں موجود رہے مشاعرے میں جن شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا ان کے اسماء گرامی ہیں جناب شہناز رشید جناب شبیر احما شبیر جناب تنہا نظامی جناب یوسف صمیم جناب طارق احمد طارق جناب نثار اعظم جناب ریاض ربانی جناب حسن اظہر جناب رشید روشن جناب عابد اشرف جناب اسحاق مجروح جناب شہزاد منظور جناب مجروح کشمیری جناب شوکت ہاشمی جناب جی ایم زاہد جناب نظیر جان اور جناب نثار سوپوری قابل ذکر ہیں مشاعرے نظامت جناب نثار اعظم نے اپنے منفرد اور بڑے ہی دلکش اور پرکشش انداز میں کی آخر پر ایم ای ٹی سوپور کی جانب سے محترمہ زبیدہ صاحبہ نے اظہار تشکر پیش کیا آپ نے صدر بزم یوسف صمیم ،مہمانوں ، میڈیا اور پرنٹ میڈیا کاشکریہ ادا کیا اور اس بات کا یقین دیا کہ میرا ادارہ ہر وقت ادب کے لئے وقف رہے گا اسی کے ساتھ ہی ادبی کانفرنس اختتام کو پہنچی۔
الداعی جی ایم زاہدمیڈیا سیکریٹری بزم شعروادب شمالی کشمیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں