سرینگر /19اگست / ملی ٹنسی سے متعلق معاملات اور عسکری سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے جموںکشمیر پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ نے اونتی پورہ پلوامہ میں چھاپہ مار کارورائیاں انجام دی۔ چھاپے کے دوران تلاشی عمل میں لائی گئی جس دوران قابل اعترا ض مواد ضبط کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ ( ایس آئی یو ) نے اونتی پورہ میں چھاپہ ڈالا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹنسی عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے خصوصی تفتیشی یونٹ اونتی پورہ نے ایک کیس زیر مقدمہ نمبر 01/2023کے سلسلے میں پلوان اونتی پورہ میں چھاپہ مارا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس آئی یو کی ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے شیخ سیار النثار ولد نثار احمد شیخ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جس دوران انہوں نے وہاں تلاشیا ں لی۔ معلوم ہو اہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی جبکہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کر لیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر پولیس کی خصوصی تفتیشی یونٹ ( ایس آئی یو ) نے اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں ملی ٹنسی سے متعلق درج ایک کیس کے سلسلے میں ایک ملزم کے رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا ۔ انہو ں نے کہا کہ مکمل ایس او پیز کے تحت تلاشی کارروائی عمل میںلائی گئی اور ایس آئی یو اونتی پورہ کی طرف سے متعلقہ معلومات/شواہد اکٹھے کیے گئے۔
0