ریاسی انکاؤنٹر میں زخمی ہونے وا لے ملی ٹنٹ کی لاش برآمد 0

ریاسی انکاؤنٹر میں زخمی ہونے وا لے ملی ٹنٹ کی لاش برآمد

بانڈی پورہ کاملی ٹنٹ معاونPSAکے تحت کورٹ بلوال جیل منتقل

سری نگر:۸۱، اگست: : جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں اس ماہ کے اوائل میں سیکورٹی فورسز کےساتھ تصادم میں زخمی ہونے والا ایک ملی ٹنٹ جمعہ کی صبح یہاں ایک جگہ مردہ پایا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق جموںمیںحکام نے بتایاکہ5، اگست کو ضلع ریاسی کے خواس علاقے میں ہوئے انکاؤنٹرمیں ایک دہشت گرد مارا گیاتھا جبکہ، دوسرا زخمی ہواتھا۔حکام کے مطابق انکاؤنٹر کے بعد زخمی دہشت گرد کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے کہاکہ ضلع ریاسی کے خواس علاقے میں5اگست کوہونے والی جھڑپ میں زخمی ہونے والے دہشت گرد کی لاش ریاسی کے ڈھکی کوٹ علاقے میں اسپیشل آپریشن گروپ کو ملی ہے۔مکیش سنگھ نے کہا کہ موقع پر گرینیڈ اور میگزین بھی ملے ہیں۔اس دوران پولیس نے جمعہ کو بتایاکہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے ایک مبینہ دہشت گرد ساتھی کےخلاف بانڈی پورہ ضلع میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ملک مخالف سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت مقصود احمد ملک ساکنہ چھٹے بانڈے ارگام بانڈی پورہ کے بطورہوئی ہے جسےPSAکے تحت سنٹرل جیل کوٹ بھلوال جموں منتقل کیاگیا ،جہاں اب وہ زیرحراست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں