سم کارڑ ڈیلروں کی پولیس تصدیق لازمی 0

سم کارڑ ڈیلروں کی پولیس تصدیق لازمی

52لاکھ موبائل کنکشن منقطع ،شفافیت لانا مقصود/حکومت

سرینگر//17اگست/ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت نے سم کارڈ ڈیلروں کی پولیس تصدیق کو لازمی قرار دیا ہے اور دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بلک کنکشن کی فراہمی کو بند کر دیا ہے۔وزیر نے کہا کہ حکومت نے 52 لاکھ موبائل کنکشن منقطع کردیئے ہیں۔ جبکہ 67000 ڈیلرز کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے، مئی 2023 سے اب تک سم کارڈ ڈیلرز کے خلاف 300 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔وزیر نے کہا کہ واٹس ایپ نے اپنے طور پر تقریباً 66,000 اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا جو دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔وشنو نے کہاکہ اب ہم نے دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے سم ڈیلرز کی پولیس تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے ڈیلروں پر10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ سم ڈیلر ہیں اور انہیں پولیس کی تصدیق کے لیے کافی وقت دیا جائے گا۔وزیر نے کہا کہ محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن نے بلک کنکشن کی فراہمی کو بھی بند کر دیا ہے اور اس کے بجائے بزنس کنکشن کا نیا تصور متعارف کرایا جائے گا۔وزیر نے کہاکہ اس کے علاوہ، کاروبار کی KYC، SIM کے حوالے کرنے والے شخص کی KYC بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں