پستول ایک رجسٹرڈ لائسنس ہولڈر کے گھر سے چرایا تھا:پولیس
سری نگر:۷۱، اگست: : سری نگرپولیس نے جمعرات کی صبح ایک ڈرامائی کارروائی کے دوران ایک غیر مقامی باشندے کوریگل چوک میں پستول سمیت گرفتار کیا۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرپولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہاکہ جمعرات کوصبح کے وقت ریگل چوک سری نگر میں ایک غیر مقامی باشندے کو پستول کےساتھ گرفتار کیا گیا۔پولیس نے پستول سمیت پکڑے گئے شخص کی شناخت لوکیش کمار ساکنہ علی پوردوار مغربی بنگال حال الٰہی باغ صورہ سری نگر کے بطورظاہر کی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے یہ پستول گزشتہ رات ایک رجسٹرڈ لائسنس ہولڈر کے گھر سے چرایا تھا۔ پولیس نے مزید بتایاکہ غیر مقامی باشندے کیخلاف پولیس تھانہ کوٹھی باغ سری نگرمیں ایف آئی آرزیرنمبر31/2023کے تحت کیس درج کیاگیاہے۔