شیر کشمیر جموں و کشمیرکے لوگوں کے دلوں میںبس رہاہے 0

یوم آزادی تقریب کے مقام کے باہر’ قطاریںبہترین‘ تھیں

اسمبلی انتخابات کب ہوں گے:عمرعبداللہ

سری نگر:۶۱، اگست: : نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے منگل کو جموں و کشمیر انتظامیہ کو داد دیتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی تقریب کے مقام کے باہر’ قطاریںبہترین‘ تھیں لیکن پوچھا کہ اسمبلی انتخابات کب ہوں گے۔جے کے این ایس کے مطابق عمرعبداللہ نے اپنے ٹویٹر جس کو اب کہاجاتاہے ،پرایک ٹویٹ میں لکھا”بہت اچھاتو یہی لوگ اسمبلی انتخابات کےلئے پولنگ بوتھ کے باہر قطار میں کھڑے ہونے کی امید کب کر سکتے ہیں“۔عمرعبداللہ بخشی اسٹیڈیم کے باہر لمبی قطاروں کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا جواب دے رہے تھے، جو جموں و کشمیر میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب کا مقام ہے۔ادھرپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی77 ویں یوم آزادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوںنے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ میرے ہم وطنوں کو یوم آزادی مبارک ہو، ہندوستان کا نظریہ جو ہمیں ایک ساتھ باندھتا ہے فتح حاصل کرے۔پی ڈی پی صدر نے مہاتما گاندھی، ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور مولانا ابوالکلام آزاد کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں