سال رواں میں پاکستان کی طرف سے دراندازی کی 99 فیصد کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا 0

15اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کیلئے تمام سطح پر تیاریاں جاری

13اگست کو سب سے بڑی ترنگا ریلی کا انعقاد کیا جائے گا / دلباغ سنگھ

سرینگر / 11اگست / 15اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کیلئے تمام سطح پر تیاریاں جاری ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ 13اگست کو سب سے بڑی ترنگا ریلی کا انعقاد کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے سرحدی ضلع کپواڑہ کا دورہ کرکے وہاں پولیس کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یوم آزادی کی تقریبات کیلئے تمام تیاریاں جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کو جائزہ لینے کیلئے پولیس و سیول انتظامیہ کی میٹنگیں ہوئی جن میں خاص طو رپر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بھی ایک میٹنگ کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ جموں کشمیر پولیس کی جانب سے اے ڈی جی پی کشمیر اور جموں نے بھی الگ الگ سطح پر میٹنگیں منعقد کرکے یوم آزادی کے تقریبات کیلئے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ’’میری ماٹی میرا دیش ‘‘ کے بینر تلے تقریبات منعقد ہو رہی ہے اور جموں کشمیر پولیس نے ہر ضلع میں ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مہلوک پولیس اہلکاروں کو خراج پیش کرنے کیلئے بھی مختلف مقامات پر تقریبات منعقد ہوئی ۔ دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ 13اگست کو جموں کشمیر میں اعلیٰ سطحی پر ترنگا ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں