آرٹیکل 370 کو واپس لینے کی اجازت نہیں دیں گے 0

آرٹیکل 370 کو واپس لینے کی اجازت نہیں دیں گے

نہ ہی کشمیری پنڈتوں کو دھمکیاں دینے والوں کو چھوڑیں گے۔اسمرتی ایرانی

سرینگر/09اگست/مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی جو کہ ایک ٹی وی اداکارہ سے سیاست دان بنی ہے نے ایوان میں آج دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370کو بحال نہیں کیا جائے گا اور ناہی کشمیری پنڈتوں کو دھمکیاںدینے والوںکو چھوڑا جائے گا۔ انہوںنے کانگریس پر الزام عائد کیاکہ کانگریس پارٹی اس مسئلے سے منحرف ہورہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بدھ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو بحال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کشمیری پنڈتوں کو دھمکی دینے والوں کو بخشا جائے گا۔عدم اعتماد کی بحث کے دوران لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج ایوان میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا کہ انہوں نے (راہل گاندھی) ایک یاترا نکالی اور یہ یقین دہانی کرائی کہ اگر یہ ان پر منحصر ہے تو وہ دفعہ 370 کو بحال کریں گے۔ایوان سے بھاگنے والے شخص کو بتانا چاہتے ہیں کہ نہ تو ملک میں دفعہ 370 کو بحال کیا جائے گا اور نہ ہی کشمیری پنڈتوں کودھمکی دینے والوں کو بخشا جائے گا۔انہوں نے اپوزیشن پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ I.N.D.I.A اتحاد ہندوستان نہیں ہے، کیونکہ ہندوستان بدعنوان نہیں ہے۔ہندوستان نہیں ہیں، کیونکہ ہندوستان بدعنوان نہیں ہے۔ ہندوستان میرٹ پر یقین رکھتا ہے خاندان پر نہیں… آج آپ جیسے لوگوں کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ انگریزوں کو کیا کہا گیا تھا – ہندوستان چھوڑ دو۔ کرپشن ہندوستان چھوڑو، خاندان ہندوستان چھوڑو۔ میرٹ کو اب ہندوستان میں جگہ ملتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں