ملاقات کے دوران تھیٹر سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل سے سربراہ کو کیا گیا آگاہ
سرینگر/ندائے کشمیر/شافیہ گلفام/
تھیٹر فیڈریشن آف کشمیر کا ایک وفد فیڈریشن کے صدر مشتاق علی احمد خان کی سربراہی میں دور درشن کیندر سرینگر کی سربراہ محترمہ رابعیہ رسول سے آج ان کے دفتر واقع دوردرشن کیندر سرینگر میں ملاقی ہوا اور انہیں سرینگر دوردرشن کیندر کی سربراہ کی حثیت سے تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستہ اور شال پیش کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے کیندر کی سربراہ کو وادی کے تھیٹر سے منسلک افراد کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر دور درشن کیندر کی سربراہ محترمہ رابعیہ رسول نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ وادی کے تھیٹر اور اسے جڑے افراد کو درپیش مسائل کو دور کرنے کی ہر وہ ممکن کوشش کرے گی جو ان کے حد اختیار میں ہوگا۔ وفد نےسرینگر دور درشن کیندر کی سربراہ محترمہ رابعیہ رسول کی طرف سے وادی کے تھیٹر اور اسے منسلک افراد کے مسائل غور سے سننے اور ان مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے ان کی دی گئی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وفد میں اور لوگوں کے علاوہ فیڈریشن کے نائب صدر شیخ محمد حنیف۔ ایکزیکیٹو باڈی ممبر گل جاوید خان اور فیڈریشن کی خزانچی فرحت صدیقی شامل تھیں۔