112

صوصی پوزیشن کے خاتمے کادن :بھاجپاکاسری نگر میں جشن

 

’یوم سیاہ‘منانے والے’ آئی ایس آئی ایس‘ کے ہمدرد ہیں:الطاف ٹھاکر

سری نگر:۵،اگست: بھارتیہ جنتا پارٹی کے کشمیر یونٹ نے بدھ کو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں جشن منایا۔جے کے این ایس کے مطابقبھاجپا لیڈران نے پارٹی کے صدر دفتر پر ترنگا لہرا کر اور مٹھائیاں تقسیم کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ بھاجپا لیڈر الطاف ٹھاکر نے جواہر نگر سرینگر میں قائم پارٹی صدر دفتر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’’ہم دفعہ370کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کا جشن منارہے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ370کے خاتمے نے جموں کشمیر کے اندر کافی مثبت تبدیلیاں لائی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے پتھر بازی ہوتی تھی اورآئی ایس آئی ایس کے جھنڈے لہرائے جاتے تھے، اب ایسا نہیں ہوتا ہے،ہم اسی لئے جشن منارہے ہیں۔ٹھاکر نے کہا کہ جو آج کے دن کو ’’یوم سیاہ‘‘ کے طور مناتے ہیں وہ’’ آئی ایس آئی ایس کے ہمدرد ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ ایک سال پہلے آج ہی کے دن بھاجپاکے بانی شیاماپرساد مکھرجی کاخواب’ایک پردھان ،ایک نشان،ایک سمیدان‘ شرمندہ تعبیرہوا۔اس موقعہ پرالطاف ٹھاکر کے علاوہ ڈاکٹر درخشان اندرابی ،علی محمدڈار،اشوک بٹ اورعارف راجہ بھی یہاں موجودتھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں