کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے گرمائی تعطیلات کا اعلان 0

کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے گرمائی تعطیلات کا اعلان

28جولائی سے 06اگست تک درس و تدریس کا کام بند رہے گا

سرینگر /24جولائی / شدید گرمی کی لہر کے چلتے کشمیر یونیورسٹی نے 28 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔یونیورسٹی 6اگست تک گرمائی تعطیلات کیلئے بند رہے گی ۔ سی این آئی کے مطابق کشمیر یونیورسٹی نے 28جولائی سے تدریسی شعبے اور اس کے سٹائلٹ کیمپس میں 28 جولائی سے گرمائی تعطیل کااعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں جاری ایک حکمنامہ کے مطابق ’’تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کیلئے یہ ہے کہیونیورسٹی کے تدریسی شعبے اور اس کے سیٹلائٹ کیمپس 28 جولائی 2023 سے 6 اگست 2023 تک موسم گرما کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے تاہم محکمانہ دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے اور شعبہ جات کے سربراہان/ کیمپس/ مراکز کے ڈائریکٹر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امتحانات، اگر کوئی ہیں، اور دیگر سرگرمیاں شیڈول کے مطابق منعقد کی جائیں۔ ۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور آئے روز گرمی میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں