کشمیر بزم ادب سنگرامہ کی طرف سے یک روزہ ادبی کانفرنس کا انعقاد 0

کشمیر بزم ادب سنگرامہ کی طرف سے یک روزہ ادبی کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں حبیب ہمراز کی تصنیف جھیل کی لہریں‘‘ کی رسمِ رونمائی

جمیل انصاری/ سرینگر/آج کشمیر بزم ادب سنگرامہ نے ادبی مرکز کمراز کی سرپرستی میںحنفیہ سکول تارزُو سوپور میںیک ادبی کانفرس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس دو نشستوں پر مشتمل تھی۔پہلی نشست کا آغاز تلاوت پاک سے ہوا،جس کا فریضہ زاہد امر گڈھی نے انجام دیا ۔ فرحت یوسف نے نعت نبی ؐ سے سامعین کو محضوظ کیا۔اس نشست کی صدارت ادبی مرکز کے صدر محمد امین بٹ نے کی جبکہ شیخ غلام محمد (نایب صدر حلقہ سوناواری حاجن) اور رشید آفاق( سرپرست کشمیر بزم ادب سنگرامہ) بھی ایوان صدات میں موجود تھے۔تقریب پر حبیب ہمراز کے افسانوی مجموعے’’ جھیل کی لہریں‘‘کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔اس کتاب پر شہباز ہاکباری اور فیاض آزاد نے تبصرہ پیش کیا۔ظہور ہایگامی نے خطبیہ استقبالیہ پیش کیا اور کانفرنس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس نشست کی نظامت کے فرایض گلال غنی کشمیری نے انجام دئے۔دوسری نشست میں محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا، مشاعرے کی صدارت رمضان جوہر نے کی جبکہ گلشن سوپوری اور عظیم تاپری بھی ان کے ہمراہ تشریف فرما تھے۔اس موقعے پر پرموٹ کشمیر کے ماجد گنا ئی کشمیری زبان کی بے لوث خدمت کے صلے میں’’شہید صحافت سید شجاعت بخاری ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔مشاعرے میں رزاق جہامی،محمد اکبر نجار،حبہ لالہ اندر گامی،قیصر بشیر،شہباز وانیگامی،حسن ساحل، گلال غنی کشمیری،ریاض پروانہ،فیاض آزاد ، رشید آفاق،،غلام نبی میر سوپوری،غلام احمد غمزدہ، مقبول بلگامی، ڈاکٹر مسرور مظفر ، غلام قادر ناز،قاضی حافظ دلنوی، زاہد امر گڈی ،ظہور ہایگامی نے شرکت کی۔ مقبول بلگامی نے اس نشست کی نظامت کے فرایض انجام دئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں