سال 2024کے لوک سبھا انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کئی اہم پروجیکٹوں عوام کے نام وقف کر رہے ہیں 0

سال 2024کے لوک سبھا انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کئی اہم پروجیکٹوں عوام کے نام وقف کر رہے ہیں

ریاسی جموں میں دریائے چناب پر دنیا کا سب سے اونچا ریلوئے پل بھی ان اہم پروجیکٹوں میں شامل

سرینگر /07جولائی / سال 2024میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کئی اہم پروجیکٹوں کو عوام کے نام وقف کرنے والے ہیں جن میں جموں کے ریاسی علاقے میں دریائے چناب پر دنیا کا سب سے اونچا ریلوئے پل بھی شامل ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم کے ہاتھوں ہوگا ۔ اس سلسلے میں جنرل منیجر شمالی ریلوئے نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ کام کا معائنہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے ریاسی ضلع میں بکل اور کوری کے درمیان دریائے چناب پر دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ان میگا پروجیکٹوں میں سے ایک ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے قبل کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی چناب پل کا افتتاح کریں گے، جو ادھم پورسرینگربارہمولہ ریلوے لنک کا حصہ ہے اور تکمیل کے قریب ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مطلوبہ ترقی کے پیش نظرجنرل منیجر ناردرن ریلوے شوبھن چودھری نے اعلیٰ افسران کے ساتھ پل کی جگہ کا دورہ کیا اور جنگی سطح پر مکمل ہونے والے فنشنگ کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر انہوں نے کام کی جلد تکمیل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔پل نے پہلے ہی تمام لازمی ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں جو حال ہی میں کامیابی کے ساتھ کیے گئے تھے اور اس کے بعد ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی وشنو نے اس جگہ کا دورہ کیا۔دنیا کے بلند ترین پل کے استحکام اور حفاظت کو جانچنے کیلئے جو ٹیسٹ کیے گئے ان میں تیز رفتار ہواؤں کا ٹیسٹ، انتہائی درجہ حرارت کا ٹیسٹ، زلزلے کا خطرہ ٹیسٹ اور پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے ہائیڈرولوجیکل اثرات شامل تھے۔ یہ پل 260 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کو برداشت کرنے کے قابل ہے اور اس کی عمر 120 سال ہوگی۔دنیا کا یہ سب سے اونچا ریلوے پل دریائے چناب پر 359 میٹر کی بلندی پر دریا کے کنارے پر پھیلا ہوا ہے، جو پیرس کے ایفل ٹاور سے 35 میٹر اونچا ہے۔یہاں تک کہ ابھی تک افتتاح کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی ملک کے اپنے دور میں چنانی ناشری ٹنل کے بعد دوسرے یادگار پروجیکٹ کے طور پر اس مشہور پل کو جموں و کشمیر کے لوگوں کو وقف کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں