وادی میں تعلیمی اداروں کی گرمائی تعطیلات یکم جولائی کے بعد اعلان ہوگا۔ صوبائی کمشنر ، ناظم تعلیم 0

وادی میں تعلیمی اداروں کی گرمائی تعطیلات یکم جولائی کے بعد اعلان ہوگا۔ صوبائی کمشنر ، ناظم تعلیم

سرینگر/23جون//صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری اور ناظم تعلیم تصد ق میر نے کہا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو ہم تعلیمی اداروں کیلئے گرمائی تعطیلات کے بارے میں غور کریں گے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی میں گرمی کی شدت بڑھنے کے پیش نظر سکولوں میں گرمائی تعطیلات کے حوالے سے ناظم تعلیم ڈاکٹر تصدق میر نے کہا ہے کہ موسم کی صورتحال اگر اسی طرح تیز رہے گی تو جولائی کے پہلے ہفتے میں سرمائی تعطلات پر غور کیا جائے گا ۔ ادھر صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں گرمائی تعطیلات کے بارے میں اتوار کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیاجائے گا ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عید الاضحی کی چھٹی کے دوران ہی گرمائی چھٹیوں کا اعلان بھی ہوسکتا ہے تاہم اس ضمن میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں متواطر اضافہ ہونے کی وجہ سے دن میں سخت دھوپ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔اس بیچ سکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر تصدق میر نے کہا کہ اگر موسم کی صورتحال اسی طرح کی رہے گی اور درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی نہیں محسوس کی جائے گی تو یکم جولائی کے بعد سکولوں میں گرمائی چھٹیوں کے بارے میں کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ عام طور پر ماہ جولائی میں ہی گرمائی چھٹیاں ہوتی ہیں۔ ادھر ڈویڑنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے جمعہ کو کہا کہ اسکولوں اور کالجوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان اتوار کے بعد کیا جائے گا۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، بیدھوری نے کہا کہ حکومت موسم کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور جلد ہی گرمیوں کی تعطیلات پر غور کرے گی۔، ڈویڑنل کمشنر نے کہااتوار کے بعد اگر ہمیں پتہ چلا کہ موسم ٹھیک نہیں ہے، تو ہم بات چیت کریں گے اور اسی کے مطابق ہم کشمیر کے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ لال چوک میں کام کی تکمیل کے بارے میں پوچھنے پر، بیدھوری نے کہاہم نے 30 جون کی ٹائم لائن مقرر کی تھی لیکن اب آپ کو 15 جولائی تک ایک مختلف لال چوک نظر آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں