0

محکمہ فوڈ سیفٹی کے زیرِ اہتمام فرنٹ لائن کارکنان کے لیے یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

غذائی تحفظ سے متعلق کارکنان و عوام کو بیدار کرنا ہماری ذمہ داری و فرض ہے/ طارق محمود

پونچھ/ندائے کشمیر/ ماجد چوہدری

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے ڈاک بنگلو پونچھ میں اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود کی زیرِسرپرستی یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں فرنٹ لائن کارکنان کو ڈاک بنگلو پونچھ میں فاسٹ ٹیگ کے متعلق تربیت فراہم کی گئی ۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود نے بتایا کہ فاسٹ ٹیگ ٹریننگ تمام کارکنان کے لیے ضروری ہے اور ہر شخص کو اس متعلق بیداری حاصل کرنی چاہیے تاکہ غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور اس کے معیار کو پرکھنے کی صلاحیت ہر شخص کو ہو تاکہ مستقبل میں غذائی تحفظ کو مکمل طور پر یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس تربیت سے یہ فرنٹ لائن کارکنان سیکھیں گے اور یہ آگے اس پر عمل درآمد کریں گے اور عوام کو اس کے متعلق بیدار کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تربیت فراہم کر کارکنان و عوام کو بیدار کرنا ہماری پہلی ذمہ داری و فرض ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فاسٹ ٹیگ تربیت سرنکوٹ و پونچھ میں دی گئی ہے جبکہ اس کے بعد منڈی و دیگر علاقوں میں بھی دی جائے گی۔ یہاں آنگن وادی ورکران و دیگر کھانے کی اشیاء تیار کرنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کر تربیت حاصل کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں