گورنمنٹ ڈگری کالج ماگام کی جانب سے ماگام سے دھوبی ون تک سڑک کی دوڈ کا انعقاد 0

گورنمنٹ ڈگری کالج ماگام کی جانب سے ماگام سے دھوبی ون تک سڑک کی دوڈ کا انعقاد

ندائے کشمیر//محمد ادریس

ماگام سے دوبیوان تک سڑک کی دوڈ کا انعقاد شعبہ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس گورنمنٹ ڈگری کالج ماگام کے زیر اہتمام کیا گیا۔ اس روڈ ریس میں کالج کے مختلف کلاسوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ دوسرے سمسٹر کے طالب علم وسیم راجہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چوتھے سمسٹر کے طالب علم جاوید بشیر اور دوسرے سمسٹر کے طالب علم غلام حسین وانی نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دوڑ کو کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) محمد حسین ملک نے صبح 5:45 بجے ماگام سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ صبح سویرے فلیگ آف تقریب کے موقع پر کالج کا تدریسی اور غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔ فلیگ آف تقریب کے دوران دیگر سٹاف ممبران کے علاوہ کالج کے پرنسپل کے ہمراہ فیکلٹی ممبران بھی جن میں شعبہ کشمیری کے سربراہ ڈاکٹر اظہار الحق، شعبہ ماحولیات کے سربراہ ڈاکٹر سمیر فاروق پارسا، سربراہ شعبہ کامرس و کنوینر سپورٹس سید ادریس احمد، فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر ڈاکٹر ظہور احمد، لیکچرر، شعبہ کامرس ڈاکٹر محمد ادریس، لیکچرر، شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر معراج الدین احمد، لیکچرر، شعبہ اردو ڈاکٹر ریحان احمد اور لیکچرر، شعبہ فارسی ڈاکٹر مشتاق احمد موجود تھے۔ محکمہ پولیس ماگام‛ کنزر اور ٹنگمرگ اور محکمہ صحت ماگام نے بھی اس تقریب کے کامیاب انعقاد میں کالج کی مدد کی۔
کالج کے کانفرنس ہال میں دوڑ کے بعد تقسیم انعامات کی ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام کھلاڑیوں، کالج کے عملے اور دیگر تعاون کرنے والی ایجنسیوں نے شرکت کی۔ ایس ڈی پی او ماگام اور کالج کے پرنسپل نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ پہلی سات پوزیشن ہولڈروں کو میڈل اور پہلی تین پوزیشن ہولڈروں کو میڈل اور ٹرافیاں دی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر سب کو ناشتہ پیش کیا گیا۔ کالج کے کانفرنس ہال میں منعقدہ پروقار تقریب کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) محمد حسین ملک نے کالج کے سٹاف کی کاوشوں کو سراہا جو ابتدائی اوقات میں ڈیوٹی پر تھے اور طلباء پر زور دیا کہ وہ تدریسی عمل کے۔ساتھ ساتھ ایسی اور دوسری کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں