ماحولیات کے عالمی دن پر ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے شجر کاری مہم منعقد 0

ماحولیات کے عالمی دن پر ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے شجر کاری مہم منعقد

تقریب میں کئی سکولی بچوں کی شرکت

پلوامہ/ ندائے کشمیر /تنہا ایاز/
ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال، سی آر پی ایف کی 180 بٹالین کے کمانڈنگ افسر ،ایس ایچ او ترال ،بی ایم او کے علاوہ دیگر کئی شخصیات نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ماحولیات کے عالمی دن پر سب ضلع ترال میں 180 بٹالین سی آر پی ایف نے شجر کاری مہم چلائی۔اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر ماحول کے تحفظ کے حوالے سے جانکاری دی گئی اور شجر کاری مہم کا بھی اہتمام کیا گیا۔تقریب کا افتتاح سی آر پی ایف کی 180 بٹالین کے کمانڈنگ افسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ایس وائی نقاش نے کئی پودے لگا کر کیا۔


پروگرام کے دوران کئی پودا لگا کر اپنے اردگرد کے ماحول کو بہتر کرنے اور زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہو گئی سی آر پی ایف کی 180 بٹالین کے کمانڈنگ افسر نے کہا کہ ماحول کو صاف و پاک رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے خطاب کرتے ہو? ماحول کو صاف رکھنے پر زور دیا۔تقریب میں کئی اسکولی بچوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں