خواتین کو مختلف مرکزی سرکاری اسکیموں سے جُڑ خود مختار بننے کی دی ترغیب
ماجد چوہدری
پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے ڈاک بنگلہ پونچھ میں نیشنل رورل لائولیہوڈ مشن کی جانب امید اسکیم کے تحت پروجیکٹ منیجر و ریسورس پرسن چنچل سنگھ کی زیرِسرپرستی خواتین کے لیے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں دیہی و شہری علاقوں سے بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت اختیار کی۔
اس بیداری پروگرام کا مقصد خواتین کو مرکزی سرکار کی جانب سے خواتین کو خود انحصار و خود مختار بنانے کے لیے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے جس سے خواتین ہر شعبہ میں مرکزی سرکار کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں سے مدد حاصل کر خود مختار بن سکیں۔
پروجیکٹ مینیجر و ریسورس پرسن چنچل سنگھ کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کی غرض سے بیداری پروگرام کے انعقاد پر جموں کشمیر گرامین بینک کی پونچھ برانچ کی مدد بھی حاصل ہوئی جس میں بینک کے ملازمین نے خواتین کو مختلف مرکزی سرکار کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں کے تحت بینک سے مدد حاصل کر بااختیار بننے کی ترغیب فراہم کی جس پر خواتین نے جموں کشمیر نیشنل لائولیہوڈ مشن کے پروجیکٹ ریسورس پرسن چنچل سنگھ و جموں کشمیر گرامین بینک کے ملازمین کا مرکزی سرکار کی جانب سے خواتین کے لیے مختلف سرکاری اسکیموں کے متعلق آگاہ کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا ۔