کنہ دجن چرارشریف میں تین مکان نذر آتش۔مکین پریشان 0

کنہ دجن چرارشریف میں تین مکان نذر آتش۔مکین پریشان

غلام قادر بیدار
سرینگر24مئی
ضلع بڈگام کے پانچویں تحصیل صدر مقام چرارشریف کے مقافات میں موجود گاوں کنہ دجن کے مقام پر آج آگ کی ایک واردات میں تین مکانات مکمل طور تباہ وبرباد ہوگئے۔عینی شاہدین نےنمایندے غلام قادر بیدار کو بتایا کہ آج دن کے پونے دو بجے غلام محی الدین وگے ولد محمدوگے کے بڑے اوردومنزلہ مکان میں سے اچانک اگ کے شعلے نمودار ہوئیے جانے ںچاو کاروائی کرتے ہوئیے بھی دوسرے مکانات گھیر لئے۔ مقامی شہری اور گاوں کے سرپنج نے نمایندے کو بتایا کہ اگ نمودار ہوتے ھی آس پاس کے ہمسایوں نوجوانوں اور دوسرے پڑوسیوں نے اگ بجھانے کا عمل رضاکارانہ طور شروع کیا اور پکھر پورہ پولیس کو اطلاع کی۔

منظور احمدڈار پیشے سے مزدور ایک اور شہری نے نمایندے کوبتایا کہ پکھرپورہ پولیس پوسٹ اور فائیر سٹیشن کا عملہ یہاں پہنچھا اور اگ بجھانے کا کام ملکر شروع کیا تاھم تب تک عبدل رحمان وگے عبدل غفار اور مہدہ کاک کے مکانات۔ جن میں سے تین بھائیوں کا مشترکہ بڑھا ایک گاو خانہ بھی شامل ھے مکمل طور خاکستر ہوگیا جسکی وجہ سے اپنا اپنا آشیانہ نذراتش ہونے سےتمام افراد خانہ شام گئیے تک بے سروسامان روتے بلگتے دیکھائیے گئیے درایں اثانہ مقامی شہریوں اور تجزیہ نگاروں نے انداذہ لگایا کہ اثاروقیاص سے اتش ذنی کا یہ واقعہ گھریلو بجلی شارٹ سرکٹ بتایا گیا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں