102

ضلع گاندربل میں تودے گرآنے سے 15دکانوں اور 3رہائشی مکانوں کو نقصان/لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ

سری نگر ْ/17جولائی/ ندائے کشمیر /

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں تودے گرآنے سے 15دکانوں اور 3مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ندائے کشمیر کو ملی تفصیلات کے مطابق ضلع گاندربل کے کنگن علاقے کے گونی باغ میں اُس بھاری تباہی مچ گئی جب مٹی کے تودے گرآنے سے 15دکانوں سمیت 3رہائشی مکانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تودے گرآنے سے وہاں لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہوگئی ہے۔ اور میٹی کے تودے گرآنے کی وجہ سے سرینگر لیہہ روڑ بھی بند ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں بڑی تعداد میں درخت بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن حکیم تنویر نے بتایا کہ کنگن سے دور7کلو میٹر یہ واقعہ پیش آیا ہے جس میں کافی نقصان ہوا ہے۔ اور اس واقعے میں 15دکانوں کے ساتھ ساتھ 3رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مگر خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ایس ڈی ایم نے بتایا کہ ملبے کو صاف کرنے کیلئے مشینری جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے اور بہت جلد سڑک کو کھول دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں