جمہوریت کاگلا گھونٹنے والوں کوجمہوریت کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا 0

کانگریس نے ہمیشہ تشدد اور ملی ٹنسی کا ساتھ دیا // ترون چھگ

فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر ایک لفظ بھی کہہ نہ سکے
سرینگر /09مئی /

ملک مخالف سرگرمیوں کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو کانگریس پارٹی کی رجسٹر یشن منسوخ کرنی چاہئے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ تشدد اور ملی ٹنسی کا ساتھ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ راجوری میں مارے گئے بہادر فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر ان کی جانب سے ایک معمولی بیان بھی جاری نہیں کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس ووٹ بینک کے خاطر ملک میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس ہمیشہ ملک مخالف سرگرمیوں میںملوث پائی گئی ہے اور جموں کشمیر سے لیکر کینار کماری تک انہیں صرف تشدد اور ملی ٹنسی کا ساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے آنکھوں میں صرف ملی ٹنٹوں کیلئے آنسو ہوتے ہیں اور جب ملک کا بہاد ر فوجی قربانی دیتا ہے تو کانگریس کی جانب سے کبھی کوئی بیان سامنے نہیں آتا ہے ۔ چھگ نے کہا کہ اوڑی میں ہمارے جوانوں نے جان دی ، حالیہ میں راجوری میں ہمارے جوانوں کی جانیں گئی تاہم ان پر بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا جس اس بات کو صاف کرتا ہے کہ کانگریس کے لیڈران و رہنمائوں کو ملک کی نہیں بلکہ عسکریت پسندوں کی فکر رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملاقات کی ہے جس دوران ہم نے مطالبہ کیا کہ کانگریس پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں