وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نئی دلّی میں اسرائیل کے اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کی 0

وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نئی دلّی میں اسرائیل کے اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کی

سرینگر/09مئی/وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان گہری دوستی ہے اور دونوں ممالک آپسی رشتے کو مزید بہتر بنانے کی طرف قدم بڑھارہے ہیں ۔ شنکر نے بتایا کہ بھارت اور اسرائیل کے مابین تجارتی سرگرمیاں تیز ہونے کی امید ہے ۔سی این آئی کے مطابق وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور اسرائیل کے اْن کے ہممنصب ایلی کوہن نے آج نئی دلّی میں باہمی بات چیت کی۔ میٹنگ کے دوران دونوں لیڈروںنے بھارت اسرائیل تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔ جناب کوہنآج وزیراعظم نریندرمودی سے بھی ملاقات کریں گے۔وہ آج صبح بھارت کے تین روزہ دورے پرنئی دلّی پہنچے۔ اسرائیل کے وزیرخارجہ نے بھارتیصنعتوں کی کنفیڈریشن CII کی طرف سے منعقدہ بھارت-اسرائیل کاروباری فورم کیایک میٹنگ میں بھی شرکت کی۔ اسرائیل کے وزیرخارجہ کا یہ دورہ اس سال کے آخر میں بھارتکے لئے وزیراعظم بن یامن نیتن یاہو کے دورے کی تیاری کے سلسلے میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں