113

کھرم اننت ناگ میں دو کمسن ڈوب کر لقمہ اجل

سری نگر ْ/17جولائی/ ندائے کشمیر

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے علاقے کھرممیں جمعہ کے روز دو بچے دادی نہر میں ڈوب گئے۔ندائے کشمیر کو ملی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دو کمسن بچے دادی نہر میں ڈوب گئے ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی جائے واردات پرپہنچ گئی جہاں مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ٹیم نے دونوں کم سن بچوں کو بازیاب کیا۔ جس کے بعد اُنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔ یہ خبر سنتے ہی علاقے میں صف ماتچ بچھ گئی۔ بعد میں ضروری لوازمات پوری کرنے کے بعد دونوں کمسن بچوں کی نعشوں کو آخری رسومات انجام دینے کیلئے اُن کے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں