پنشن اور کار پوریشن کے فوائد کی فراہمی کا زور دار مطالبہ
سرینگر//
جموں کشمیر سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین نے پنشن اور کار پوریشن کے فوائد کی فراہمی کا ایک بار پھر زور دار مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رواں رکھا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں وہ فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کارپوریشن ملازمین کے انجمن کے صدر ، نائب صدر اور دیگر ملازمین نے یک زبان ہو کر بتایا کہ جمو ں کشمیر سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین نے ہمیشہ اپنا کام تن دن اور لگن کے ساتھ کیا ہے تاہم محکمہ کی جانب سے انہیں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک تو ہمیں پنشن کی عدم فراہمی سے پریشانیوں کا سامنا ہے وہیں کارپوریشن کے جو فوائد ایک ملازم کو ملنے چاہئے وہ بھی نہیں ملا رہے ہیں جو کہ باعث افسوس بات ہے انہوں نے کہا کہ ہم لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جائیز مانگوں پر نظر ثانی کی جائے اور ہمارا جو بھی حق بنتا ہے وہ ہمیں فراہم کیا جائے
