102

کووڈ۔19کا قہر /مزید 3اموات ،تعداد194

سرینگر؍14 ،جولائی؍جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے منگلوار کو مزید3افراد کی موت ہوگئی جبکہ سی آر پی ایف اہلکار اور2خواتین کی کورونا رپورٹ بعد ازمرگ مثبت آئی ۔اس طرح جموں وکشمیر میں مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 194ہوگئی ۔وادی کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 176تک پہنچ گئی جبکہ جموں میں یہ تعداد18ہوگئی ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کا60سالہ شہری منگل کو کورونا کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔نادی ہل علاقے کا رہنے والا مذکورہ شہری سکمز صورہ میں انتقال کرگیا، جہاں وہ9 روز سے زیر علاج تھا۔سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ مذکورہ شہری نمونیا میں مبتلاء تھا اور وہ منگلوار کی علی الصبح 4 بجے انتقال کرگیا۔جموں کے تالاب تلو میں ایک شہری، جو پیشے سے ایگریکلچر آفیسر تھا ،منگل کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا۔جی ایم سی جموںکے پرنسپل ڈاکٹر نصیب چند ڈوگرہ نے بتایا کہ مذکورہ مریض کو12جولائی کے روز داخل کرایا گیا تھا اور اْسے فوراً وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، جس کے دوران منگلوار کی صبح7بجکر40منٹ پر اْس کی موت واقع ہوگئی۔معلوم ہوا ہے کہ ایگر یکلچر آفیسر کی عمر47برس تھی ۔جنوبی ضلع شوپیان کا 65سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ یہ منگل کے روز ہونے والی ایسی تیسری موت ہے۔سکمز بمنہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ، ڈاکٹر شفا دیوا نے بتایا کہ مذکورہ شہری10جولائی سے زیر علاج تھا۔وہ نمونیا میں مبتلاء تھا اور اْس کی ایک سرجری بھی ہوئی تھی۔سی آر پی ایف اہلکار صدر اسپتال میں سوموار کو فوت ہوگیا تھا جسکی کورونا رپورٹ منگلوار کو مثبت آئی ۔صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ 35سالہ سی آر پی ایف اہلکار جو کہ66بٹالین سی آر پی ایف بٹالین سے وابستہ تھا ،کو سوموار کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا اور چند گھنٹوں بعد ہی انتقال کرگیا ۔ان کا کہناتھا کہ مذکورہ اہلکار کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمو نہ لیا گیا ،جس کی رپورٹ مثبت آئی ۔معلوم ہوا ہے کہ مہلوک اہلکار کا تعلق نوشہری راجوری سے ہے اور اسکی آخری رسومات شمشان گھاٹ کرن نگر میں انجام دی گئی ۔ادھرجی ایم سی اننت ناگ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر ماجد مہراب نے کہا ہے کہ کولگام اور اننت ناگ اضلاع سے تعلق رکھنے والی2خواتین جن کی عمریں60برس ہیں ،دونوں کی موت 10جولائی کو ہوئی تھی ۔ان کا کہناتھا کہ دونوں خواتین کی نعشوں کو پروٹول کے مطابق آخری رسومات انجام دینے کیلئے ورثاں کے سپرد کی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں خواتین کی کورونا رپورٹس گزشتہ رات پازیٹیو آئیں ۔جموں وکشمیر میں ان اموات کیساتھ ہی تعداد194تک پہنچ گئی ۔وادی میں ہلاکتوں کی تعداد176ہوگئی جبکہ جموں میں اموات کی تعداد18ہے ۔سرینگر میں ہلاکتوں کی تعداد46ہے اور یہ جموں وکشمیر کے کسی بھی ضلعے میں سے زیادہ اموات ہیں ۔بارہمولہ میں 36،کولگام میں22،شوپیان میں17،اننت ناگ میں 15بڈگام میں 14،جموں اور کپوارہ میں 11،11ہلاکتیں ،پلوامہ میں6،بانڈی پورہ میں3،گاندر بل میں4،ڈوڈہ میں 2،پونچھ ،ادھمپور ،راجوری اور کٹھوعہ میں ایک ایک ہلاک ہوا ہے ۔کے این ایس ؍

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں