پلوامہ انڈسٹریل اسٹیٹ اور سکول جانے والی رابطہ سڑکیں انتہائی خستہ 0

پلوامہ انڈسٹریل اسٹیٹ اور سکول جانے والی رابطہ سڑکیں انتہائی خستہ

طلباء اور مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا، انتظامیہ سے مرمت کی اپیل

پلوامہ/ تنہا ایاز / انڈسٹریل اسٹیٹ چاٹہ پورہ پلوامہ کی اندرونی رابطہ سڑکیں انتہائی خستہ حالت میں ہے جس سے مقامی لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول پلوامہ کے نزدیک بھی مین سڑک خستہ حالی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے طالب علموں کو چلنے پھرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی اندرونی رابطہ سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں جس سے لوگوں کو گوناگوں مصائب و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔


انڈسٹریل اسٹیٹ میں کام کر رہے کئی افراد نے بتایا کہ جگہ جگہ سڑکیں گہرے گھڈوں میں تبدیل ہوگئی ہے اور معمولی بارشوں سے سڑکیں زیر آب آجاتی ہے جس سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ادھر مہجور میموریل گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول جانے والی سڑک کافی خستہ ہے۔ اس سڑک کی خستہ ہونے کے نتیجے میں اسکولی بچوں کو چلنے پھرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سکول کے نزدیک رہائش پذیر مقامی لوگوں کو بھی چلنے میں مشکلات پیش آتی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ معمولی بارشوں سے یہ سڑک جھیل کا منظر پیش کرتی ہے جس سے نہ صرف علاقے کے لوگوں کو بلکہ طالب علموں اور ٹرانسپورٹرز کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے اپیل کی ہے کہ اس سڑک کی فوری طور مرمت کا کام شروع کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں