ندائے کشمیر
بانڈی پورہ:28اپریل / وادی میں مسلسل بارش کی وجہ سے ضلع بانڈی پورہ کے حکابرا علاقے میں باغات پانی میں ڈوب گئے ہیں، جس سے سبزیوں کے کسانوں اور پھلوں کے کاشتکاروں کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں نےندائے کشمیر کے نمائندے عمر افضل سے کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے زیادہ تر لوگ ان باغات میں روزی روٹی کماتے ہیں لیکن مسلسل بارشوں کے باعث ہمارے باغات پانی میں ڈوب گئے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اب مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کرتے ہوئے باغات کو ترجیحی بنیادوں پر ڈی واٹرنگ شروع کرنے اور باغات کے لیے نکاسی کا مناسب انتظام کرنے کی اپیل کی ہے۔