82

کورونا وائرس: 7 افراداز جان / اموات کی تعداد 188ہو گئی

جموںوکشمیر میں مزید 314افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ متاثرین میں 24سی آر پی ایف اہلکار ، ہائی کورٹ میں تعینات چار ملازمین اور ایک معصوم بچہ شامل

سرینگر14//جولائی//وادی کشمیر میں سوموار کے روز سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید 7افراد کورونا سے از جان ہوئے ۔ابتک جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 188ہو گئی ہے۔ ادھر سوموار کے روز 26سی آر پی ایف اہلکاروں ، چار ہائی کورٹ ملازمین اور 35روزہ معصوم بچے سمیت مزید 314کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جموںوکشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 10827ہو گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں روز افزاں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جنوبی ضلع پلوامہ کی رہنے والی ایک55سالہ خاتون پیر کو کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی۔سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ مذکورہ خاتون5جولائی سے زیر علاج تھی اور وہ نمونیا وغیرہ امراض میں بھی مبتلاء تھی۔ادھر شمالی کشمیر سوپور کا ایک46سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے پیر کے روز جاں بحق ہوگیامذکورہ شہری نمونیا وغیرہ میں مبتلاء تھا اور وہ سکمز صورہ میں انتقال کرگیا۔ضلع کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے مذکورہ شہری کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج صبح پونے چھ بجے چل بسا۔ادھر جنوبی ضلع کولگام میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار پیر کو سرینگر کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔یہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے فورسز اہلکار کی ہونے والی دوسری موت ہے۔صدر اسپتال سرینگرکے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے بتایا کہ55سالہ فورسز اہلکار آج صبح جاں بحق ہوگیا اور اْس کا کورونا ٹیسٹ بعد دوپہر مثبت ظاہر ہوا۔اس سے قبل ایک40سالہ سی آر پی ایف اہلکار جو اننت ناگ ضلع میں تعینات تھا،8جون کے روزسکمز صورہ میں جاں بحق ہوا تھا۔دریں اثنا راولپورہ سرینگر کا ایک65سالہ شہری اسپتال میں اْس وقت انتقال کر گیا جب اْس سے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لیا جارہا تھا۔سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے بتایا کہ مذکورہ شہری کو کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لئے جانے کے دوران دل کا دورہ پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شہری کی میت کو اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے اور اْس کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔ادھر اہر بل میںبھی کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ہندواڑہ سے تعلق رکھنے والا معمر شخص بھی سوموار کے روز کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا جس وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی ۔ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سویہ بوگ بڈگام سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون بھی اپنی جان گنوا بیٹھی ہے۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ افراد مختلف امراض کے شکار تھے۔ سوموار کے روز صرف وادی کشمیر میں مزید سات افراد کورونا وائرس کے باعث از جان ہوئے ہیں اس طرح سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 188ہو گئی ہے۔ ادھر حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے314نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے225کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 89کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد10,827تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے10,827 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے4,545سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک6,095اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد187تک پہنچ گئی ،جن میں سے 170کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور17کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید116مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے53اور کشمیر صوبے کے 63اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 4,59,703ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 13؍جولائی2020ء کی شام تک 4,48,876نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک3,15,386افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 38,643اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ25 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔4,545کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ45,093 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق2,26,893اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 1,806معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے1,236سرگرم معاملات ہیں ۔524 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ46 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 1,326ہوئی ہیںجن میں سے 746سرگرم معاملات ہیں اور35مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 545صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ کولگام میں1021مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں333سرگرم معاملات ہیںاور 668صحتیاب ہوئے ہیںاور20 کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرضلع شوپیان میں 918 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں205 سرگرم ہیں اور 697صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ 16کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 802 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں191 سرگرم ہیں۔ 597 شفایاب ہوئے ہیں اور14کی موت واقع ہوئی ہے۔ اِدھرکپواڑہ میں 802مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 318 سرگرم معاملات ہیں اور473صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 11 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 662 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں289 سرگرم معاملات ہیں اور 366مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ07 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 572ہوئی ہیںجن میں سے 238سرگرم ہیں اور320اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ14 کی موت واقع ہوئی ہے ۔بانڈی پورہ میں اب تک 385مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے93سرگرم معاملات ہیں ، 289مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 03 کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاندربل میں کل 201 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں107سرگرم معاملات ہیں اور 90 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 04 کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 513مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں165سرگرم معاملات ہیں اور338صحت یاب ہوئے ہیںاور10کی موت واقع ہوئی ہے جبکہاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 303 ہوئی ہیں جن میں سے 29معاملات سرگرم ہیں۔ 273اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے اورکٹھوعہ میں316مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 91سرگرم معاملات ہیںاور 224اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأ رام بن میں270معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 61سرگرم معاملات ہیں اور209 شفایاب ہوئے ہیں ۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 275مریض پائے گئے ہیںجن میں 185معاملے سرگرم ہیں اور 89مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سانبہ میں 268 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 129سرگرم معاملات ہیں اور 138اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اس طرح پونچھ میں146معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 24سرگرم معاملات ہیں جبکہ121مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ ڈوڈہ میں 134 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے62معاملات سرگرم ہیں جبکہ70مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور02 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ اورریاسی میں بھی57 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں18سرگرم ہیں اور39 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں50 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں25 معاملے سرگرم ہیں اور25 مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں .بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم از کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوہل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے انسان اس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دوری کے لئے ایک اقدام کے طور پر چہرے کا احاطہ کرنا لازمی ہے۔یو پی آئی //

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں