ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ، نہ ہونے پر 17 اپریل کو چکا جام کا انتباہ
پونچھ/ندائے کشمیر/ماجد چوہدری
/ مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں بس اسٹینڈ منیجر سردار جگجیت سنگھ کی زیرِسرپرستی ایک پُر امن احتجاج درج کروایا جس کے بعد ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کر بتایا کہ جموں کشمیر ٹرانسپورٹرز ویلفیئر ایسوسیئیشن کی جانب سے ایل جی انتظامیہ کو ٹرانسپورٹرز سے جڑے مسائل پر مبنی ایک میمورنڈم پیش کیا گیا ہے جس میں ٹرانسپورٹرز کے کچھ جائز مطالبات ہیں جن کو ایل جی انتظامیہ کی جانب سے جلد پورا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کو لیکر پورے جموں کشمیر میں پُر امن احتجاج بھی درج کروائے جارہے ہیں تاکہ انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات کو پورا کرنے میں پیشرفت دکھائے اور غریب ڈرائیوروں کے جائز مطالبات کو پورا کرے ۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ہم کلام ہوتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک جھلک ہے پُر امن احتجاج کے ذریعے کہ سرکار ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات پورا کرے ورنہ 17 اپریل کو جموں کشمیر ٹرانسپورٹرز ویلفیئر ایسوسیئیشن کے چیئرمین نے فیصلہ لیا ہے کہ 17 اپریل کو پورے جموں کشمیر میں چکا جام کر احتجاج درج کروایا جائے گا اور اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو مزید مستقبل میں چکا جام کرنے کا بھی انتباہ دیا ہے۔
انہوں نے آخر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہیکہ وہ انکے جائز مطالبات کو جلد پورا کریں تاکہ عوام و ٹرانسپورٹرز کو نقصان نہ ہو ۔